ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چین میں چاقو سے حملے، کم از کم تین ہلاک

چین میں چاقو سے حملے، کم از کم تین ہلاک

Thu, 27 Jul 2017 18:13:53  SO Admin   S.O. News Service

بیجنگ،27جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چینی حکام کے مطابق جمعرات ستائیس جولائی کی صبح میں ملک کے وسطی حصے میں چاقو سے کیے گئے ایک حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور چالیس سالہ وانگ شیانگ نامی شخص تھا۔ پولیس کے مطابق اپنے ساتھی ملازمین کے ساتھ تنازعہ پیدا ہونے کے بعد مبینہ ملزم نے چاقو کے وار کر کے تین افراد کو ہلاک کیا۔ بعد میں پولیس کی گولی سے زخمی ہونے والے اس حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا۔ مشتبہ ملزم کی حالت کے بارے میں پولیس نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ چین میں چاقو سے حملے کرنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ چین میں ذاتی بندوق رکھنا، چاقو سازی، اور دستی بم تیار کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔
 


Share: